حضو تاج الشریعہ مدظلہ غالبا ہندوستان کے تنہا ایسے مفتی ہیں جو سہ لسانی جوابات ارقام فرماتے تھے۔ آپ کے فتاوی ، اردو، عربی ، انگلش ، میں موجود ہیں آپ کے بعض فتاوی رسائل وجرائد میں مطبوع ہیں بعض فتوی مستقل رسالے کی شکل میں ہیں جیسے سنو چپ رہو، العقول الفائق ، ٹائی کا مسئلہ وغیرہ، بعض انگلش کے فتاوی بھی ” از ہر الفتاوی“ کے نام سے مطبوع ہیں ، وہ سارے فتاوےمختلف زبانوں میں فتاوی تاج الشریعہ میں ملاحظہ فرمائیں گے۔