Surat No 11 : سورة هود - Ayat No 90
وَ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ رَحِیۡمٌ وَّدُوۡدٌ ﴿۹۰﴾
تم اپنے رب سے استغفار کرو اور اس کی طرف توبہ کرو ، یقین مانو کہ میرا رب بڑی مہربانی والا اور بہت محبت کرنے والا ہے ۔
دارالسلام کی یہ مطبوعہ بہت ہی اعلی اوردو الفاظی کے ساتھ ہر پیغمبر کی تفصیل اور اسکی اللہ تعالیٰ سے مانگی جانے والی مسنون اور ارانی دعاؤں کا احاطہ کرتی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تمھیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ تمھارے ہی گناہوں کے سبب ہے انسان ہونے کے ناطے ہمسے جان بوجھ کہ یا نادانی میں کتنے ہی گناہ ہو جاتے ہیں رب سے بات منوانے کے لئے لازم ہے پہلے اپنے گناہ بخش وائیں یہ بہت ہی جامع کتاب ہے جو بہت سی قرآنی اور مسنون دعاؤں کا احاطہ کرتی ہے خود بھی پڑھیے رب کے حضور توبہ کیجئے اللہ نہ صرف اپکے گناہ معاف کرے گا بلکہ انھیں نیکیوں میں بدل دے گا اللہ ہم سب کو سچی اور سچی توبۃ النسوخ کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین